آمدن سے زائداثاثہ جات کیس!!!؛

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نےعلیم خان کیخلاف اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کے کیس کی سماعت کی،،،دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسرنے کہاکہ علیم خان کیخلاف تحقیقات کافی حدتک مکمل ہوچکی ہیں،جلدحتمی رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کوبلاوجہ جیل میں نہیں رکھناچاہئے۔ جس پر وکیل نیب نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدفائنل رپورٹ اورریفرنس دائرہوگا،عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 30 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب کوفائنل رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا ادھر پیشی کےموقع پر علیم خان کا گارڈ پولیس اہلکار سے الجھ پڑا،،،، پولیس اہلکار نے گارڈ کو احاطہ عدالت جانےسے روکا تو دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی،،،انسپکٹراورسب انسپکٹر نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کرایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.