آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت

سندھ ہائیکورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،آغا سراج درانی نے گرفتاری کو چیلنج اور ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے،آغا سراج درانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری گرفتاری کا طریقہ کار قانون کے برخلاف تھا، مجھے سیاسی انتقام کی خاطر گرفتار کیا گیا، آغا سراج درانی نے کہا کہ گھر پر چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی، نیب ریمانڈ لے رہا ہے مگر جواز اب تک پیش نہیں کر سکا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میری گرفتاری کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیا جائے، میرے خلاف انکوائری کو ختم اور ضمانت پر رہا کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.