آصف علی زرداری کوزورکاجھٹکا

سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلیں کم نہ ہوسکیں،،،سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور دیگر مقدمات کی منتقلی کے خلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں مختصر حکم سناتے ہوئے بینکنگ کورٹ کا مقدمہ منتقلی کا حکم برقراررکھا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور دیگر نے جعلی اکاؤنٹس اور دیگر مقدمات کی نیب راولپنڈی منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.