آصف زرداری کیخلاف نیب میدان میں!!!

سابق صدر کی مستقل ضمانت کی مخالفت میں نیب میدان میں آگیا،،،اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جواب تیار کرلیا،،،نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آصف زرداری تفتیش میں تعاون نہیں کررہے،ضمانت کے حق دار نہیں، درخواست مسترد کی جائے، سابق صدر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ضمانت ختم کی جائے،گرفتاری ضروری ہے،آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ، پارک لین،بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں ضمانت کی استدعا کررکھی ہے۔نیب جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرائےگا، 29 اپریل کو آصف زرداری کی ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے،حتمی دلائل کے بعد آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.