آرمی چیف سےتاجک وزیردفاع کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع سراج الدین ایسلوف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، اور دونوں ممالک میں باہمی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ تاجک وزیردفاع سراج الدین ایسلوف نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کاکردار قابل تحسین ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.