آج فضیلتوں اور برکتوں والی رات

آج کی رات کو دین اسلام میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا۔شبِ معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے، وہیں اسے امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت کی رات قرار دیا جاتا ہے۔واقعہ معراج نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا اور تاریخ پر ایسے دور رس اثرات ڈالے جس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو بڑی وسعت حاصل ہوئی اور یہ واقعہ حضور اکرم کا امتیازی معجزہ ہے۔شبِ معراج محبوب خداؐ نے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور وہاں سے آسمانوں کی سیر کرکے اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔یہ واقعہ ہجرت سے پانچ سال قبل پیش آیا۔ سرور کائنات، رحمۃاللعالمینؐ کے اعلانِ نبوت کا بارہواں سال مصائب و مشکلات سے گھرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سے ملاقات کا اہتمام فرمایا،،،پیغمبر خداؐ کی آسمانوں کی سیر اور اس میں اللہ تعالیٰ کے نشانیوں کا مشاہدہ بھی کمال ہے، اللہ پاک نے اپنے محبوب کو نماز کا تحفہ بھی آج کی شب عطا فرمایا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.