حکومت مزید8 سال تک کہیں نہیں جارہی، زُلفی بخاری

0
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کہیں نہیں جارہی اور مزید آٹھ سال تک قائم رہے گی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام رکاوٹوں کو دور کرکےعوام کو ایک نیا پاکستان ضرور دیں گےانہوں نے اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بے دریغ دونوں ہاتھوں سے لوٹا لیکن اب انہیں چاہئے کہ وہ سیاست چھوڑ کر کوئی دوسرا کام کریں اور 8 سال کا عرصہ فارغ بیٹھنے کے بجائے کوئی نوکری ڈھونڈ لیں ۔زلفی بخاری نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمیں باہر بھاگنے کا طعنہ دیتے تھے وہ اب خود اپنی اولاد سمیت بیرون ملک جا بیٹھے ہیں اور علاج کا بہانا بنا کر واپس آنے کا نام نہیں لے رہے۔معاون خصوصی نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ،انہوں نے کہا کہ میرا تمام کاروبار بیرون ملک میں ہےاور مجھے وہاں سے پیسے آتے ہیں لیکن اقامہ ہولڈر خواجہ آصف کو باہر سے ہرماہ بیس لاکھ روپے کس بات کے آرہے ہیں لیکن وہ اس بات کی وضاحت دینے سے قاصر ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے ان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہوا ہے لیکن پھر بھی اگر کبھی وزیراعظم عمران خان نےمجھے برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو دیر نہیں لگاؤ گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے جن دو معاونین خصوصی نے استعفے دیے ان کے فیصلے کی وجہ دوہری شہریت یا کرپشن نہیں بلکہ غیر ضروری دباؤ تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: