فلم ” زندگی تماشہ” کی ریلیز میں حائل رکاوٹ ختم

0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر پابندی کا شکار فلم ’زندگی تماشہ‘ کو سکریننگ کی اجازت دے دی۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کے چیئرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم کی سکریننگ سے متعلق سنسر بورڈ کی رائے سے متفق ہیں۔مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ ہمیں اس میں کچھ غلط نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنسربورڈ کو اجازت ہے کہ وہ کرونا صورتحال میں بہتری کے بعد فلم کو ریلیز کر دے۔رواں برس 24 جنوری کو سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشہ‘ کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد اسے سنسر بورڈ نے نمائش سے روک دیا تھا۔فلم کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے فلم کے موضوع اور اس سے متعلق تنازع کا ذکر کرتے ہوئے متعدد ٹویٹس کی تھیں۔ انہوں نے اپنی فلم سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے فلم میں کسی خاص فرقے کو ٹارگٹ نہیں کیا بلکہ یہ ایک اچھے مسلمان کی زندگی پر مبنی کہانی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: