زمبابوے نے آئندہ ماہ پاکستان کے ٹور کی تصدیق کردی

0
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین توینگوا مکوہلانی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے لیے اجازت ملنے کا امکان روشن ہے، بہت جلد رسمی اعلان بھی کردیا جائے گا۔پاکستان کرونا پروٹوکولز سمیت اپنی تیاریوں کا پلان زمبابوین بورڈ کو پہلے ہی ارسال کر چکا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے بعد سیریز سے قبل قرنطینہ میں رہے گی اور یہ مدت تین دن سے ایک ہفتے پر محیط ہو گا اور سیریز کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش بورڈ حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطے میں ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے 20 اکتوبر کو پاکستان آنا ہے جبکہ اس سیریز کے ساتھ ہی ملتان 12 سال بعد انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا کیونکہ تینوں ایک روزہ میچ ملتان جبکہ ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: