افغانستان کی صورتحال،خطے میں قیام امن کیلئے امریکا متحرک

افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکا ہوا متحرک۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد خطے میں قیام امن اور افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کے لیے 4 ممالک کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بھارت، چین،افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چاروں ممالک کے دورے میں افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سینئرحکام سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان تنازع کے پرامن حل کے لیے ہرکاوش کے ساتھ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ زلمے خلیل زاد افغان حکومت اور تمام دلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ نمائندہ خصوصی افغانستان میں مفاہمتی عمل اور افغان عوام کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان تنازع کا واحد حل یہ ہے کہ تمام فریقین مل کر بیٹھیں اورایسے معاہدے پر پہنچیں جو افغانستان کے سیاسی مستقبل میں سب کے لیے قابل قبول ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.