کرونا وائرس کے باعث سابق صدر کو عارضی ریلیف مل گیا

0
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرونا وائرس کے باعث جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آگے نہ ‏بڑھ سکی، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کر دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی ‏سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق ‏صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے ‏استثنی کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی باعث کوئی کارووائی آگے ‏نہیں بڑھ رہی،عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ‏ہوئے سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی۔
سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد ‏جرم بھی موخر کر دی گئی۔ پنک ریذیڈنسی، نہرخیام ‏غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: