منی لانڈرنگ سکینڈل:زرداری،فریال تالپورکانام سٹاپ لسٹ میں شامل

جے آئی ٹی کی سفارش پر منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئےجس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرپائیں گے۔
چھ جولائی کو ایف آئی اے کے سٹیٹ بینک سرکل نے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔2015 میں جعلی بینک اکاونٹس سےمتعلق شروع ہونےوالی انکوائری کے بعد مشکوک اکاونٹس کو انکوائریز میں ضم کر دیا گیا۔حالیہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
سٹاپ لسٹ وہ فہرست ہوتی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ کسی انکوائری،مقدمہ یا تفتیش میں مطلوب شخص کا نام ڈالتا ہے۔ اس فہرست میں شمولیت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم ملک سے باہر نہ جاسکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.