حالیہ حملوں نےافغان امن عمل پرسوالات کھڑےکردیئے،زلمےخلیل زاد

0
امریکی محکمہ خارجہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ کے دوران زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے اور اس کی راہ میں کئی چیلنجز اور مشکلات حائل ہیں، ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں لیکن امن کی طرف بڑھنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان اور عالمی سطح پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ افغانستان کی جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا حل سیاسی ہے اور موجودہ وقت میں افغانوں کے درمیان امن معاہدہ ہی اس کا حقیقی حل ہے لیکن حالیہ حملوں نے امن عمل سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے کندھے سے بوجھ ہلکا کرنے کے لیے بھی سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کبھی بھی امریکا یا اس کے اتحادیوں پر حملے کے لیے استعمال نہ ہو
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ‘چیلنجز کے باوجود ہم بہت محنت سے کام کر رہے ہیں، ہم نے تمام فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے، ہم نے افغانوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئیں اور اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: