امریکی نمائندہ خصوصی کا بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ

0
امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے افغان امن کی تازہ صورت حال اور افغانستان کے داخلی سیاسی بحران سمیت جامع حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ۔زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر اس رابطے کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے قیدیوں کے رہائی کے عمل کو تیز کرنے، تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کے جلد شرو ع کیے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔زلمے خلیل زاد کے مطابق انہوں نے جے شنکر کو بتایا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں امریکہ بھارت کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے، جبکہ اس مقصد کیلئے وہ بھارت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔امریکہ کے نمائندہ خصوصی اور بھارتی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کرونا وائرس کا ذکر بھی ہوا اورعالمی وبا کی وجہ سے مرتب ہونے والے فوری اور طویل المدت اثرات بھی زیر بحث آئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: