امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد افغان عمل میں پیش رفت کیلئےمتحرک

افغانستان کو18برس تک جنگ کی آگ میں جھونکےرکھنے،بےگناہ لوگوں کی جانیں لینےاوراپنےبھاری جانی ومالی نقصان کےبعدسپرپاورملک امریکہ کےہوش کافی حدتک ٹھکانےلگ چکےہیں،یہی وجہ ہےکہ واشنگٹن کی جانب سےافغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانےکیلئےکوششیں تیزکردی گئی ہیں۔
افغان مفاہمتی عمل کیلئےکوشاں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن عمل میں پیش رفت کے لیےپہلے سےزیادہ متحرک ہوگئےہیں،اوراسی سلسلےکی کڑی ہےکہ زلمےخلیل زادنےپاکستان سمیت یورپ اور ایشیا کے 7ممالک کےدورےکاپلان کیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 10اپریل تک افغانستان اور پاکستان سمیت برطانیہ، بیلجیئم، ازبکستان، اردن اور قطر جائیں گے۔ کثیر الملکی دوروں کامقصد افغان امن سے متعلق عالمی حمایت کےحصول کیلئےکوشش کرناہے۔زلمے خلیل زاد کی طالبان سے اگلی ملاقات کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔انہوں نے پچھلے ہفتے چین، روس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.