نمایاں بلے بازی کے لیےکارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے،یونس خان

0

پی سی بی کی جانب سےمنعقدہ آن لائن سیشنز میں سابق کھلاڑیوں کا موجودہ کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان یونس خان کاقومی کرکٹ ٹیم کےموجودہ اورایمرجنگ بلےبازوں کوکریزپر مزاحمت کرنے کا جذبہ پیداکرنےکی ہدایت کرتے ہوئےکھلاڑیوں سےایک اچھے بیٹسمین کےساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانے پربھی زوردیا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں بہتری کھلاڑی کی انفرادی محنت پرمنحصرہوتی۔
یونس خان نے موجودہ کھلاڑیوں کومضبوط کرداراورقربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا مشورہ دیا اورکہا کہ وسیم اکرم اوروقار یونس نےٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نےکہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے زندگی میں خود کوچیلنج کرنا سیکھیں،جب آپ خود سے سوال کریں گے تو بہتری کی جانب بڑھیں گے۔
سابق کپتان یونس خان کا آن لائن لیکچر میں مزید کہنا تھا کہ دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی ایک عام کھلاڑی کو لیجنڈ کرکٹر میں تبدیل کردیتی ہے۔عمران خان کی مثال دیتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان کی دیانتداری اور منصوبہ بندی نے انہیں وزیراعظم کے منصب تک پہنچا دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: