اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار کرونا کی ممکنہ ویکسین پر ہوگا، یوشیرو موری

0
اولمپک کھیلوں کی آرگنائزیشن کمیٹی کے صدر یوشیروموری نے ایک بیان میں کہا کہ اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو گا یا نہیں،اس کا دارومدار کسی دوا یا ویکسین کی دستیابی پر ہوگا۔ٹوکیو اولمپکس کو کرونا کے سبب آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے شروع ہوں گےلیکن اب بھی ٹوکیو اولمپکس کا 2021 میں انعقاد کا خطرے میں ہے جس کا اظہار ٹوکیو اولمپکس کے صدر یوشیرو موری نے بھی دبے دبے الفاظ میں کردیا ہے۔یوشیرو موری نے کہا کہ ویکسین نہ آنے کی صورت میں اولمپکس کو ایک بار پھر ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو منسوخ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے لیکن بتارہا ہوں کہ یہ مقابلے مشکل ہوجائیں گے۔کرونا ویکسین کے بغیر 2021 میں ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی مشکل ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: