فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج جاری

توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کی وجہ سے پیرس سمیت دیگر شہر اس ہفتے بھی میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔ایک طرف سے پتھر اور فائر کریکر برسائے گئے توجواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا،جس کے نتیجے میں متعددپولیس اہلکاروں سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 2سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا
حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 27 ہزار افراد کے مقابلے میں اس بار 22 ہزار افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا۔ مظاہرین کی تعداد میں مسلسل کمی کی ایک وجہ مظاہرین کے آپسی اختلافات بھی ہیں کیونکہ ایک حلقہ مطالبات منظور ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کے حق میں نہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.