فرانس،پیلی جیکٹ مظاہرین کااحتجاج جاری

توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کی وجہ سے پیرس سمیت دیگر شہر اس ہفتے بھی میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے،،مظاہرین نے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پربھرپور احتجاج کیا،،، مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، جبکہ ایک موٹر سائیکل سمیت پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
ایک طرف سے پتھر اور کریکر برسائے گئے توجواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا،جس کے نتیجے میں متعددپولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی جبکہ پولیس نے 36مظاہرین کو حراست میں لے لیا
حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے فرانس کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ملک گیر احتجاج میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 2 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے صدرعمانوئیل میکرون فوری طور پرعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.