یمن:سعودی اتحاد کا 2 ہفتے کیلئے جنگ بندی کا اعلان

0

سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے اقوام متحدہ کا مطالبہ مانتے ہوئے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عارضی طور پرجنگ روکنے کا اعلان کردیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے یمن کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتس نے جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔جنگ بندی کے بارے میں فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کی کرونا وائرس کی وجہ سے جنگ بندی کی درخواست قبول کی ہے جس کی حمایت فوجی اتحاد بھی کر رہا ہے اور ہم اس موقع کو یمن میں ایک وسیع اور دیرپا جنگ بندی کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کی جنگ بندی سے ممکنہ طور پر ایسی فضا بن سکے گی جس سے تناؤ کم ہو سکے۔ اس دوران فریقین کو اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملے گا جس سے یمن کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی اور کرونا کی وبا پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: