پاکستانی طلبہ چین کےبارےمیں مزیدپڑھیں،اپنےچینی دوستوں سےزیادہ بات چیت کریں،چینی سدر

0

چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نےسائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بیجنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام پاکستانی طلبا کے ایک خط کا جواب دے دیا۔جواب میں چینی صدرنےچین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے دنیا کے تمام ممالک کے بہترین نوجوانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدرشی جن پنگ نے اپنے خط میں طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی ہم منصبوں اورہم درجہ طلباءکے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں۔چینی صدر نے مزید لکھا کہ تمام ممالک کے نوجوان ، عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل والے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب ملنے پر پاکستانی طلبہ بہت زیادہ خوش ہیں، چین اور پاکستان حقیقی دوست ہیں، ہر دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔طالبعلموں نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارا بہت خیال رکھا، ہمیں ماسک دیئے، ہمارا روزانہ کی بنیاد پر جسمانی درجہ حرارت چیک کیا اور دیگر مدد بھی کی۔ایک اورطالبعلم نےبتایا کہ بیماری کی وجہ سے ہماری تعلیم متاثر نہیں ہوئیں، لیکچر، اسائمنٹ اورریسرچ سےمتعلق تمام تعلیم معمول کےمطابق جاری رہی، سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا،ہم کافی عرصہ تک قرنطینہ میں رہےتاہم اس دوران آن لائن طریقے سے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کو ملتی تھی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: