دنیا کا پستہ ترین انسان دنیا سے رخصت ہوگیا

0
ان کے بھائی مہیش کے مطابق کھجیندرا نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے البتہ اس بار اس کا اثر دل پر بھی ہوا جس کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اس خبر کو شیئر کر کے کھجیندر تھاپا مگر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔”کھجیندرا تھاپا مگر” کا قد 2 فٹ 2.41 انچ کے قریب تھا اور انہیں پستہ ترین شخص کا اعزاز 2010 میں اپنی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ملا تھا۔نیپال کی حکومت نے کھجیندرا تھاپا مگر کو 2011 میں سیاحت کا سفیر برائے خیر سگالی بھی مقرر کیا، جس کے بعد وہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں سے ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: