عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کے گولز کی سنچری مکمل

0
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری کرلی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا نیشنز لیگ میں سوئیڈن کے خلاف گول کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، پرتگال نے سوئیڈن کو دو صفر سے شکست دی اور دونوں گول رونالڈو کے نام رہے۔
اس طرح کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں 100 گول کرنے والے دوسرے اور یورپ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ایرانی فٹبالر علی داعی انٹرنیشنل میچز میں 109 گول کرکے سرفہرست ہیں۔اس سے قبل رونالڈ پروفیشنل فٹبال کیریئر میں 700 گول کرچکے ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: