ٹرمپ مشرق وسطیٰ منصوبہ پرعالمی برادری کا ردعمل

0
ایران نے امریکی امن منصوبے کی سخت مذمت کر دی،،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ یہ صدی کی سب سے بڑی غداری ہے، ترکی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد منصوبہ اسرائیلی بستیاں بنانے کیلئے ہے،جس کا مقصد فلسطین کے علاقے پر قبضہ ہے،روس کا کہنا ہے کہ منصوبے پر اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کریں ،،ادھر برطانوی وزیر خارجہ نے منصوبہ سنجیدہ قرار دے دیا، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کیلئے پر عزم ہیںدوسرئی جانب ٹرمپ کے امن منصوبے کی کوششوں کو سعودیہ کی جانب سے سراہا گیا،سعودی شاہ سلمان نے فلسطینی صدر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حق کیلئے پر عزم ہیں دوسری جانب عرب امارات نے منصوبے کو اہم نقطہ قرار دے دیا تو مصر نے امن منصوبے فریقین سے مذاکرات سے حل نکالنے پر زور دیا ہے۔فلسطینی مخالفت نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ نے امن منصوبہ پیش کیا ہے جس کے مطابق مقبو ضہ بیت المقدس اسرائیلی دارالحکومت ہوگا،،امن منصوبے کے تحت اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دیا جائے گا وائٹ ہاؤس نے مجوزہ ریاستوں کے نقشے بھی جاری کر دئیےہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: