دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا عالمی دن

دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں پہاڑ ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں، دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل، نیشنل پارک کا چھپن فیصد حصہ پہاڑوں میں ہے۔وطن عزیز پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو یہاں واقع ہے۔

پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغازاس وقت ہوا جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے 2002 کو پہاڑوں کا سال قرار دیا۔پاکستانیوں کے لئے یہ امر قابل اطمینان ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور نو ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سمیت 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں ہیں جبکہ یہاں دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندو کش بھی موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.