کرونا وائرس کی دہشت ۔۔۔ عالمی رہنما بھی خوفزدہ

جان لیوا کرونا وائرس تباہیاں مچاتا ہوا اب عام لوگوں سے دنیا کے طاقتور ترین لوگوں کا رخ کرتا نظر رہا ہے،،اب تک یہ وائرس متعدد علمی اعلیٰ عہدیداروں کو اپنا شکار بنا چکا ہے،،جس کے بعد عالمی رہنما شدید خوفزدہ ہو چکے ہیں۔جرمن چانسلر کے ذاتی معالج میں کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر اینجلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں ، اینجلا کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اینجلا مرکل کو نمونیا سے بچاﺅ کی ویکسین دی گئی جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین دی اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔جس کے بعد اینجلا مرکل نے خود کو آئسولیٹ کرتے ہوئے گھر میں رہ کر تمام خدمات سرانجام دینے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل کینڈین وزیر اعظم کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 14 روز کے لیے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی صاحبزادی ایوانکا بھی کرونا کے خدشے کے باعث ٹیسٹ کروا چکی ہیں تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی،، آسٹریلوی وزیر پیٹر ڈوٹن اور برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن کو بھی تشخیص کے بعد قرنطینہ منتقل کیا گیا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: