ورلڈ کپ2019،آئی سی سی کا نیا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور اس میگا ایونٹ میں شامل ہرملک کو اپنی 15 رکنی ٹیم کی فہرست 23 اپریل تک آئی سی سی کو دینا ہوگی تاہم ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
۔23 اپریل سے 23 مئی کے دوران ایک ماہ میں اگر کوئی بورڈ چاہے تو ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر اپنے کھلاڑیوں میں تبدیلی کرسکتا ہے لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل صرف ٹھوس وجوہات کی بنا پر ہی ٹیم میں تبدیلی ہوسکےگی اورایسا کیس ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو سونپا جائے گا۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں جو ٹیم کھیلے گی تقریباً وہی ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔جبکہ چیئرمین احسان مانی کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کی سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.