ورلڈ بینک کا پاکستان کومزید قرض دینے پر غور

0

ورلڈ بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیا ۔عالمی بینک کی جانب سے نیا قرض مئی میں منظور ہونے کا امکان ہے اور یہ قرض 50 کروڑ ڈالر تک ہو سکتاہےورلڈبینک سے حاصل ہونے والی اس رقم کو عوام کی رجسٹریشن پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے ، رجسٹریشن میں صحت ، تعلیم ، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا ۔دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی تھی ۔ آئی ایم ایف نے یہ منظوری اپنے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ پروگرام کے تحت دی ہے
ادھر ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اورضرورت پڑنے پر مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: