خواتین سربراہان مملکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار؟

0
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تازہ اداریے میں کرونا سے لڑنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کرونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ انجیلا مرکل نے جرمنی میں ابتدا میں ہی کام کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انجیلا مرکل نے جرمنی میں جلد از جلد ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا اور کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہیں۔
امریکی جریدے نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا جن کی بدولت ملک سے کرونا کا خاتمہ ممکن ہوسکا اور دو روز قبل نیوزی لینڈ کے ہسپتال میں زیرعلاج وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلا گیا جس پر جیسنڈا آرڈن نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔
جس کے بعد انہوں نے لاکھوں فیس ماسک امریکا اور یورپ کے دیگر ملکوں کو بھجوائے۔ اسی طرح آئس لینڈ میں وزیراعظم کیٹرین جیکبز ڈوٹر نے ملک میں مفت کورونا ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹی فریڈرکسن اور فن لینڈ کی وزیراعظم سنا میرن دونوں چونتیس سال کی ہیں، انہوں نے بھی بحران سے اچھی طرح نمٹ کر دکھایا۔ اسی طرح ناروے کی وزیراعظم ایما سولبرگ نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: