مودی سرکار کے راج میں خواتین بھی غیر محفوظ

Women Harrassment in India

سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار کے راج میں کوئی بھی محفوظ نہیں،،، خواتین کے لئے خطرناک ممالک میں بھارت سر فہرست ہے۔ سال 2018کے اختتام پر بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامسن رائٹرز فاونڈیشن نے خواتین کے لیے خطرناک ترین ثابت ہونے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ سروے میں خواتین کااستحصال، تشدد اور دیگر وجوہات کی بنا پر رپورٹ ہونے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے،،، سروے کے مطابق خواتین کے لیے بدترین ممالک میں بھارت سر فہرست ہے، جہاں خواتین کے استحصال کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے، اس فہرست میں افغانستان دوسرے، جنگ سے تباہ حال شام تیسرے،صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.