امریکی عدالت نے خواتین کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا

0
امریکی عدالت نے خواتین فٹبال ٹیم کو مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دینے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ امریکا کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی 28 کھلاڑیوں نے گذشتہ سال امریکا میں فٹبال کی نگران تنظیم یو ایس ساکر فیڈریشن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
اپنی درخواست میں خواتین فٹبالرز نے استدعا کی تھی کہ انہیں بھی مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دلایا جائے اور اس سلسلے میں انہیں 66 ملین ڈالر ادا کیے جائیں۔عدالت نے معاوضے سے متعلق درخواست مسترد کردی تاہم نامناسب رویے، سفری ، طبی اور رہائشی اخراجات سے متعلق درخواست سماعت کے لیے قبول کرلی ۔اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ خواتین کی ٹیم کو مردوں کے مقابلے میں فی کھیل اوسطاً زیادہ پیسے دیئے گئے ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کی ترجمان نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائیکر اور گذشتہ ورلڈ کپ 2019 میں گولڈن بوٹ اور گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے والی میگن ریپینو کا کہنا ہے کہ ہم اپنے برابری کے حق کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: