جرمنی،خاتون کی 5 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

0
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے زولینگن کے ایک اپارٹمنٹ سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں اور مبینہ طور پر ان کی ماں کو قاتل قرار دیا۔پولیس کے ترجمان اسٹیفن وئیند کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ زولینگن کے ایک اپارٹمنٹ میں 5 بچے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے یہ اطلاع درست ثابت ہوئی اور اس وقت ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ ان کی 27 سالہ ماں قتل کی ذمہ دار ہیں’۔
ترجمان نے کہا کہ ‘ماں نے ڈوزلڈوف میں ریل کے آگے چھلانگ لگائی تھی اور بری طرح زخمی ہوئیں،تاہم انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘بچوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا’۔قتل ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی۔11 سالہ بچہ اپنی نانی کے پاس موجود ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: