بہادری اورزندہ دلی کی شاندار مثال

ہماری دنیا محنتی لوگوں سے بھری پڑی ہے جو اپنی کسی بھی قسم کی معذوری کو اپنی خواہش کے آڑے نہیں آنے دیتے اور معذور ہونے کے باجود وہ سب کر گزرتے ہیں جو شاید ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا،،،امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی جیسیکا کوکس اس کی زندہ مثال ہیں اور دنیا کی پہلی بغیر ہاتھوں والی خاتون پا ئلٹ ہیں جو معذوری کے باوجود اپنی ٹانگوں کے ذریعے جہاز اڑاتی ہیں۔جیسیکا کوکس کا کہنا ہےکہ عام طور پر جس جہاز کو اڑانے کے لیے لوگ 6 مہینے کی ٹریننگ لیتے ہیں اسے تین مہینے کی ٹریننگ لے کر پوراکیا،33سالہ جیسیکا کوکس موٹی ویشنل سپیکر کی حیثیت سے دنیا کے 20 ممالک کا سفر کر چکی ہیں، انہیں 2008ء میں وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تصدیقی لائسنس دیا گیا جس کے بعد وہ دنیا کی پہلی معذور پائلٹ بن گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.