ملک بھر میں سردی کی شدید لہر

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقے کالام اور سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 5، مری صفر اور ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند رہی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ صفر سے 25 میٹر تھی جس کے بعد ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.