کھڑکیوں اور دروازوں کی صفائی چھوڑو میرے بھائی

دفاتر اور گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں،،،خاص طور پر اونچائی پر نصب شیشے کوصفائی بڑا محنت طلب ہوتا ہے اور اس میں وقت بھی بہت لگتا ہے لیکن یورپی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس مسئلے کا توڑ ڈھونڈ نکالا ہے اور ایک ایسا سمارٹ روبوٹ بنایا ہے جو ازخود کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشوں کو بہت اچھی طرح صاف کرسکتا ہے۔اس روبوٹ کو وِنڈو وزرڈ کا نام دیا گیا ہے،،اگرچہ یہ کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے شیشے کا ایک ایک گوشہ صاف کرسکتا ہے لیکن اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس کا دل و دماغ طاقتور سکشن نظام ہے جس کی بدولت یہ شیشے سے چپک جاتا ہے اور گرے بغیر گردوغبار کے ساتھ ساتھ فنگس اور جراثیم بھی اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔یہاں تک کہ شیشے پر انگلیوں کے نشانات بھی کچھ اس طرح صاف کردیتا ہے کہ جیسے شیشے کو اب تک کسی نے چھوا بھی نہ ہو۔ شیشہ چھوٹا ہو یا بڑا، یہ اس سے چپکنے کے بعد اپنا راستہ خود بناتا ہے اور جب تک پورا شیشہ صاف نہیں ہوجاتا یہ روبوٹ چین سے نہیں بیٹھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روبوٹ کا سمارٹ نظام سب سے پہلے پورے شیشے کا ایک نقشہ بنالیتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    nice technology

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.