دنیا اگلی وبا کیلئے خود کو تیار کرلے

0
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے تمام ممالک پر زور دیا کہ شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے ۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا آخری وبا ہے اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد کوئی وبا نہیں آئے گی ۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں اوردنیا کو مستقبل میں کرونا جیسےمزید وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت تیاری نہ ہونے کے سبب دنیا کیلئے کرونا پر قابو پانا مشکل ہوگیا اور لاکھوں افراد اس موذی وائرس کی بھینٹ چڑھ گئےجبکہ دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں اس لئے ہمیں ابھی سے مستقبل کی تیاری کرنا ہوگی ۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا آج کے مقابلے میں بہتر طور پرتیار ہو ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: