ڈینگی کا جن پوری دنیا میں بےقابو

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،1970ء میں صرف 10 ممالک تک محدود رہنےوالا یہ مرض اب 170 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، صرف ماہ اگست میں 27 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہوئے جبکہ آئندہ 3 عشروں میں یہ تعداد 50 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈینگی کے خاتمے سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ رامن ویلے اُدھان کے مطابق پاکستان، نیپال، برازیل، بنگلہ دیش، ہنڈوراس، فلپائن سمیت دنیا کے 170 ممالک میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کی رپورٹس آرہی ہیں، جبکہ بیشترممالک میں بدقسمتی سے اس وقت حالات سنگین صورتحال اختیارکرگئے ہیںڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ کے مطابق صرف فلپائن میں ایک ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے ہلاک ہوچکے ہیں،ماحولیاتی تبدیلی اورمچھروں کی افزائش سے پھیلنے والی بیماریوں پرتحقیق کرنے والے محقق کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی سےدنیا کی صحت کو لاحق خطرات میں سے ڈینگی ایک ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ آئندہ 30 برسوں میں 50 کروڑ افراد متاثرہوسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.