متعدد ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں،مائیک ریحان

0
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے،لیکن تب تک وائرس کا پھیلاؤ روکنا ضروری ہے۔مائیک ریان نے کہا کہ ‘ہم اچھی پیشرفت کر رہے ہیں،متعدد ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں اور اب تک قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے کوئی ویکسین ناکام نہیں ہوئی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘حقیقی طور پر اگلے سال کے اوائل میں ان ویکسین کو عوامی سطح پر لایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ممکنہ ویکسین تک رسائی اور ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس کے حوالے سے منصفانہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پورے عالم کی بھلائی کے لیے ہے،وبا کی ویکسین کے لیے کسی امیر غریب کا فرق نہیں ہونا چاہیے اور یہ سب کے لیے ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: