کروناوباکےحوالےسےدنیا ایک نئےاورخطرناک مرحلےمیں داخل ہوچکی ہے،عالمی ادارہ صحت

0

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ اوکےسربراہ ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کےحوالے سے دنیا ایک نئےاوربہت خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ ابھی بھی جان لیوا ہے اور مزید ہزاروں لوگ اس سے متاثر ہوسکتے ہیں‘۔ڈبلیو ایچ او کےسربراہ کا کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سےاب لوگ اکتاہٹ اورمایوسی کا شکار بھی ہورہے ہیں، ایسےموقع پروائرس کا تیزی سے پھیلنا بہت زیادہ خطرناک ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’گھروں میں رہ رہ کر لوگوں کےصبر کا پیمانہ لبریزہوگیا، کچھ ممالک نےاس وائرس کو شکست دی مگر وہاں پردوبارہ کیسزرپورٹ ہوئے جو بہت زیادہ تشویشناک بات ہے‘۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’عالمی رہنماؤں اور عوام کو ’وائرس کے خلاف صبر اور حاضر دماغی سے لڑنا ہوگا، ہمیں وائرس کی روک تھام کے لیے بنیادی باتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا، اگر بیمار ہیں تو گھر میں رہنا ہوگا، اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ہوگا اور پابندی سے ہاتھ دھونا ہوں گے‘۔
عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے یا اس میں نرمی کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’جلد بازی کے فیصلوں کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اگر کاروبار کھولنے کی جلدی کی گئی تو دنیا کی معیشت ختم ہونے کا خطرہ ہے‘۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: