"بدترین وقت ابھی آیا نہیں،آنے والا ہے”

0

کرونا وائرس کے پیش نظرعالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈینم نے ایک بار پھر دنیا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ایک حقیقت ہے،جسے لوگ سمجھ نہیں رہے۔ بدترین وقت ابھی آیا نہیں بلکہ آنے والا ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ اوکا کہنا ہے کہ ساری دنیا کو متحد ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا، کروناوائرس 100سال کے دوران پہلی بار آیا ہے،اس سے قبل 1918 میں انفلوئنزا سے 10کروڑ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا طریقہ اپنانا ہو گا۔
عالمی ادارہ صحت کے چیف کا کہنا تھا یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کرونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: