کرونا وائرس،عالمی ادارہ صحت کا ماہرین کوچین بھیجنےکااعلان

0
ڈبلیوایچ اوکےسربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا کی شدت میں تیزی سےاضافہ ہوتا جارہا ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتےدنیا بھرمیں چارلاکھ سےزائد کرونا کےکیسزرپورٹ ہوئے،مرض ابھی اپنے عروج پرنہیں پہنچا مگراُس کے باوجود وبا کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے، گزشتہ کچھ ماہ میں کرونا پھیلنےکے پہلے مرکزکا بڑاچرچا رہا‘۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ ڈبلیوایچ اوکی ٹیم اگلی دستیاب پروازسےچین جانےکیلئےتیارہے،جہاں چینی ماہرین کے ساتھ مرض کےمقام کی نشاندہی کیلئےمنصوبہ تیارکریں گےاورپھر اس بات پربھی غورکیا جائےگا کہ یہ وائرس کہیں جانوروں سےانسانوں میں تومنتقل نہیں ہوا۔گزشتہ برس دسمبرمیں چین کےشہر ووہان میں کرونا کےکیسزرپورٹ ہوئے تھےجس کے بعد دیکھتےہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھرمیں پھیل گیا، دنیا بھر میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموا ت کی تعداد بھی اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 993 تک پہنچ چکی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: