!!!امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات

مشکلات میں گھرےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے ایک بڑی مشکل کھڑی ہوگئی،،،،،، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےمواخذےکےلیےاہم ترین شہادت سامنےآگئی،صدرڈونلڈٹرمپ کےاہم ساتھی گورڈن سونڈلینڈ نے یوکرین کے صدرپردباؤڈالنےکااعتراف کرلیا،،،امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے کہاکہ میں نے یوکرینی صدرکو مجبورکیاتھا کہ وہ امداد لے لیں لیکن جوبائیڈن کےخلاف تحقیقات کروائےاس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ کو صدر ٹرمپ کے مواخذہ کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کےسامنے پیش ہونے سے روک دیا تھا،،،جبکہ کمیٹی کےچیئرمین نے مسٹر سونڈ لینڈ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔ڈیموکریٹس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہےکہ کیا ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ نے یوکرین کو تقریباً چار کروڑ امریکی ڈالر امداد روک دی تھی اور یوکرین میں مسٹر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے کیلئے مجبورکیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.