کرونا کے بعد کالی آندھی انگلینڈ کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی

0
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جرمین بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ اور شینن گیبرئیل کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور پوری انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں 318 رنز بنا ئےاور مہمان ٹیم پر 114 رنز کی قیمتی برتری بھی حاصل کرلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے 65 اور ڈاورچ نے 61 رنز بنائے۔اپنی دوسری اننگز میں بھی انگلش ٹیم نے نسبتاً بہتر بیٹنگ کی تاہم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں ویسٹ انڈیز کوجیت کیلئے 200 رنز کا ہدف ملا۔200رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتداء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے27 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر جرمین بلیک ووڈ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 95 رنز بناکر فتح میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ جیت کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جبکہ ویسٹ انڈیز کے باؤلر شینن گیبریئل کو دونوں اننگز میں 9 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: