ویسٹ انڈیزکا ورلڈکپ میں کامیاب آغازکے بعد فاتحانہ اختتام

لیڈز کے ہینڈگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم کرس گیل 21 کے مجموعی اسکور پر کرس گیل 7 رنز بنا کر دولت زدران کا شکار ہو گئےجبکہ دوسری اوپنرایون لیوس 55 بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔ ہیٹ مئیرنے 39 ،شائی ہوپس 77 ،نکولس پوران 58 ،جیسن ہولڈر 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں افغان اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور صرف 5 رنز پر اوپنر گل بدین نائب 5 رنز بنا کر کیمار روچ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ کے لیے رحمت شاہ اور اکرام علی خل کے درمیان 133 رنز کی شاندار شراکت ہوئی،رحمت شاہ 62 اوراکرام علی 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اصغر افغان نے 40 اور نجیب اللہ زدران نے ٹیم کے مجموعے میں 31 رنز کا حصہ ڈالا ۔اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں، ویسٹ انڈیز 5 پوائنٹس کے ساتھ نویں جب کہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر رہی۔ماضی میں 2 مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کو ہرا کر کیا جس کے بعد اسے یکے بعد دیگرے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کالی آندھی کا ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.