بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بارش کا ایک اورسلسلہ ہوا ختم اور ہلکی دھوپ سے سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوگئی۔ محکم موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا راج برقرار ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی 13، قلات میں منفی 11، سکردو منفی 9، کوئٹہ، گوپس منفی 6،مالم جبہ، بگروٹ، استور، کالام منفی 5، مری، دالبندین میں منفی 3،ژوب، ہنزہ، دروش، پارہ چنار منفی 2،نوکنڈی، راولاکوٹ ،چلاس میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں ہونے والی بارش نے بھی شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.