بابراعظم مستقبل میں تینوں فارمیٹس کےکپتان ہونگے،پی سی بی چیف ایگزیکٹو

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اپنےدیگرہم عصر کھلاڑیوں سے عمرمیں چھوٹا ہونے کے باوجود بابراعظم نےثابت کیا ہےکہ وہ کھیل کا دباؤ برداشت کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر گریم سمتھ کو دیکھیں تو صرف 23 سال کی عمر میں ہی ان کے کاندھوں پر اپنی ٹیم کی قیادت کی بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے بخوبی نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب کسی کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو یہ چیز مدنظر رکھنی چاہیے کہ وہ انفرادی طور پر کیسا انسان ہے اور کیا اس میں پریشر کو برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے؟
وسیم خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے ثابت کیا ہے کہ انھیں قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ درست تھا۔ اسی لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی تینوں فارمیٹس کی قیادت سنبھالیں گے۔
بابراعظم اس وقت پاکستانی ون ڈے اورٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کو لیڈ کررہےہیں۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےنوجوان کھلاڑی بابراعظم کا جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم سمتھ سے موازنہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیرئیرکےآغاز میں ہی اپنی ٹیموں کےسربراہ کی حیثیت سےذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: