پاک بھارت کرکٹ سیریز کی جلد بحالی ناممکن

0
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کو امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف ممالک کے درمیان سیریز کے بارے میں سوچنا بھی غیرحقیقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں کچھ وقت کے لیے بھارت سے کھیلنے کے بارے میں بھولنا ہوگا کیونکہ ہمارے بی سی سی آئی سے اچھے تعلقات نہیں۔اس کے علاوہ پاکستان سے کھیلنے سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے منظوری لینا ہوتی ہے جوکسی صورت راضی نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں مستقبل میں بھارت سے کھیلنے کا موقع مل جائے لیکن اس وقت ممکن نہیں اور میرے خیال میں ہمیں مستقبل قریب میں بھارت سے کھیلنے کے بارے میں سوچنے کو بھی بھولنا ہو گا کیونکہ ورلڈ کپ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹس کے سوا ایسا ممکن نہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اب ہمیں بھی نئے براڈکاسٹنگ اور میڈیا پارٹنرز کو ڈھونڈنا ہو گا اور یہ صورتحال ہمارے لیے مشکل ہو گی لیکن ہم نے بدترین صورتحال کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور امید ہے کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: