گوروں کےدیس میں ہرسو کالی آندھی چھاگئی

برسٹل میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز کرس گیل اور لیوس نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا،گیل 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شائی ہوپ نے101، رسل نے54 اور لیوس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ، ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم 421رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔
422 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کیویزاپنی اننگ کا اچھا آغاز نہ کرسکے اور 33 کے مجموعی سکور پر ابتدائی 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کیویز کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور اسے 91 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوم بلنڈر نے سنچری بنائی کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے ایم ایس دھونی اور کے ایل راہول کی سنچریوں کی بدولت حریف ٹیم کیلئے360رنزکاٹارگٹ سیٹ کیاہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 49 رنز پرگری جب سومیا سرکار 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ مشفیق الرحمان اور لٹن داس نے 120 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم 264 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ورلڈ کپ میچز کا باضابطہ آغاز کل میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سےہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.