بھارت میں بنائےگئےوینٹی لیٹرزفیل ہوگئے

0
بھارتی اخبارممبئی مِررکےمطابق ممبئی کےمعروف ہسپتالوں سینٹ جارج ہسپتال اورجمشید جی ہسپتال نےتصدیق کی ہے کہ بھارت میں مقامی طورپربنائے گئے یہ وینٹی لیٹرز مریضوں کو 100 فیصد آکسیجن فراہم نہیں کرپا رہے،مختلف این جی اوز کی جانب سے ممبئی کے دو بڑے معروف ہسپتالوں کوگزشتہ ماہ ہی کرونا کے مریضوں کے لیے 81 وینٹی لیٹرزعطیہ کیے گئے جو کہ اب ہسپتالوں نےواپس کردیےہیںناقابل استعمال قرار دیے جانے والے یہ وینٹی لیٹرز نئی دہلی میں قائم ایک بھارتی کمپنی نےبنائے ہیں، بھارت میں بنائے گئے ایک وینٹی لیٹر کی قیمت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے ہے اورکمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے سب سے سستے وینٹی لیٹرز ہیں،رپورٹ کے مطابق ایک وینٹی لیٹر نے تو آن کرنے کے 5 منٹ بعد ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس سے ان وینٹی لیٹرز کا معیار ظاہر ہوتا ہے، اس معاملے پر حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ خراب وینٹی لیٹرز کا معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کرونا وائرس سے شدید متاثرہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پہلے ہی وینٹی لیٹرزکی شدید کمی ہے،بھارت میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 90ہزار سےزائد ہوچکی ہے جب کہ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار کے قریب افراد مہاراشڑا میں ہلاک ہوئے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: