وینزویلا میں مذاکراتی عمل کو دھچکا

دو روز قبل امریکا نے وینزویلا حکومت کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی وینزویلا حکومت کو تمام ادائیگیوں کا سلسلہ بھی روک دیا تھا۔جس کے ردعمل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے جون گائیڈو سمیت دیگراپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات اور مستقبل سے متعلق ممکنہ لائحہ عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ مذاکرات ناروے کی کوششوں سے ہو رہے تھے۔مذکورہ پابندیوں کے علاوہ امریکا نے روس اور چین سمیت دیگر ممالک کوتنبیہ کی ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس کی حکومت کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے گریز کریں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ان دنوں جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں موجود ہیں جہاں وہ وینزویلا کے مسئلے کے حل کے لئے بلائے گئے 60 ممالک کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.